پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بتا دیا کہ وہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کس طرح کریں گی۔حال ہی میں حمائمہ ملک نےاپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیا، جس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔دورانِ انٹرویو اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اسی انٹرویو میں جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟اس کے ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنز بھی دیے کہ ان کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟صحافی کے آپشنز سن کر اداکارہ نے انہیں رد کرتے ہوئے کہا کہ میں تو تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں آپ لوگ ایئر پورٹ چلے جائیں تو وہ توجہ حاصل کر کے خوش ہو جائیں گے۔حمائمہ ملک کے مطابق برقعہ پہنا کر ایئر پورٹ سے لانے کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے یہ انہیں (عمران ہاشمی کو) پسند آئے گا لیکن عمران ہاشمی کو اپنا اسٹار ڈم بہت پسند ہے، انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی میرے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھوں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟خیال رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجہ نٹور لال‘میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا، جس کے بعد سے ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
عمران ہاشمی کی پاکستان آمد کے سوال پر حمائمہ ملک نے کیا کہا؟


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments