class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13336 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مسئلہ کشمیر کا یو این کی قرارداد کے مطابق حل چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ (یو این) کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے مظالم کر رہا ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں بے گناہ شہری، خواتین اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے اس پر اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter