class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12197 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ہم کینیڈا کو عسکری تحفظ دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایک بہت بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں، یہ جتنا بڑا ہو سکتا ہے اتنا بڑا اعلان ہو گا، یہ نہیں بتاؤں گا کہ اعلان کس بارے میں ہے لیکن یہ بہت مثبت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے 13 مئی سے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں جس میں پہلے سعودی عرب جائیں گے۔اوول آفس میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ہم کینیڈا کو عسکری تحفظ دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کینیڈا کی گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس کینیڈا کو رعایت دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اس موقع پر کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا نہ برائے فروخت تھا اور نہ کبھی ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter