class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12129 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیلی ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی، غیرملکی پروازیں منسوخ

یمن کےحوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مرکزی بن گوئیر ائیر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، امریکا اور اسرائیل کے اینٹی میزائل نظام حوثیوں کامیزائل حملہ روکنے میں ناکام رہے،اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق تل ابیب میں بن گورین ائیر پورٹ کی حدود میں پہلی بار میزائل آکر لگا، حملے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ زمین پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ، ائیر پورٹ کوایک گھنٹہ کیلئے بند کردیا گیا، امریکا، بھارت ، برطانیہ اور دیگر ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں، حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حملے میں ہائپر سونک میزائل استعمال کیا اور یہ حملہ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں کیا گیا ہے ، آئندہ بھی اسی طرح کے حملے کرتے رہیں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے کے بعد حوثیوں اور ان کی حمایت کرنے والے ایران کیخلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، ایران کے وزیر دفاع عزیز نصیر زادےنے اسرائیل کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے اس پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، حماس نے حوثیوں کی تعریف کی ہے، “القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ یمن ناجائز صہیونی ریاست کے قلب پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہا ہے، دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں کو پیچھے چھوڑ رہا ہے اور اپنے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے۔” تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے جنگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کا دفاعی میزائل نظام’ تھاڈ‘ اور اسرائیلی دفاعی میزائل نظام ’ایر و ائیر ڈیفنس سسٹم‘ میزائل کو روکنے میں نام رہے ۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی میزائل ائیر پورٹ کے احاطے میں آکر گرا ہے، اس سے قبل حزب اللہ کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل ائیر پورٹ کی پارکنگ پر آکر لگا تھا ۔اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کے ڈیفنس سسٹم نے کئی بار میزائل کو روکنے کیلئے میزائل داغے تاہم وہ اسے روکنے میں ناکام رہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

صبح سویرے غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے آئے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔غزہ میں امداد کی بندش سے غذائی بحران شدید ہوگیا اور فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی تمام امداد دو مارچ سے روک رکھی ہے۔

ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔

اپنے بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشت گرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا جس کے باعث کئی پروازیں معطل کردی گئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter