آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں‘ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے‘ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا‘ ہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے‘ اب یہ ممکن نہیں رہا‘ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے‘پاکستان انڈیا کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا‘دہشت گردی انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے‘ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں‘ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں‘جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اس کی نفی کریں‘معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکہ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے گرا نہیں سکتی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق ، آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔ شرکا نے سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بھارت جان لے کشمیر نہیں چھوڑیں گے، پانی ہماری ریڈ لائن، اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بھارت جان لے کشمیر نہیں چھوڑیں گے، پانی ہماری ریڈ لائن، اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments