class="post-template-default single single-post postid-9850 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

واشنگٹن فضائی حادثہ، دونوں بلیک باکس برآمد

واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کے بعد تفتیش کاروں کو طیارے کےدونوں بلیک باکس مل گئے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ امدادی ٹیموں نے 40 سے زائد لاشیں نکال لی ہیں۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ  کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گئے ہیں اور ان کا تجزیہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملہ کم تھا، جہاں صرف ایک کنٹرولر بیک وقت طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو ہدایت دے رہا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے پچھلی حکومتوں کی ’ڈائیورسٹی اور انکلوژن پالیسیوں‘ کو اس کا ذم’ دار ٹھہرا دیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا گیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمے دار ہو سکتی ہیں۔گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں امریکن ایئر لائنز کی مسافر بردار پرواز 5342 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے ساتھ ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔امریکی صدر ٹرمپ نے حادثے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter