سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں خوارج کا سربراہ 24ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ کارروائی میں 4جوان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ،بزد لانہ کا ررو ائیا ں جوانوں کےحو صلےپست نہیں کر سکتیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وادی تیراہ، فورسز کا آپریشن، خوارج کا سربراہ 24 ساتھیوں سمیت ہلاک، 4 جوان شہید
وادی تیراہ، فورسز کا آپریشن، خوارج کا سربراہ 24 ساتھیوں سمیت ہلاک، 4 جوان شہید
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پھر سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش
Posted in: News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت کی جانب سے ایک اور تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا جبکہ تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو لگانا لازمی […]
Read More
Post your comments