class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15402 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پُرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا

پُرتشدد ہنگاموں کے دوران نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا۔

نیپال کے سابق وزیراعظم کے گھر کو آگ لگائی گئی، جس کی وجہ سے ان اہلیہ زندہ جل گئیں۔نیپال میں نوجوان کرپشن کے خلاف اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی۔ تاہم احتجاج کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔دوسری جانب نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے پُرتشدد ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے سابق وزرائے اعظم پشپا کمل دہل عرف پراچندا، شیر بہادر دیوبا اور وزیر توانائی دیپک کھڑکا سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نقصان پہنچایا اور ان پر حملہ کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter