class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14415 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی پر امریکی صدر کا ردعمل

کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مشروط رضا مندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کے بعد امریکا کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ برطانیہ نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کیا ہے۔لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی، مغربی کنارے پر تسلط نہ کرنے کا اعلان اور دو ریاستی حل پر رضامندی نہ دی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter