class="post-template-default single single-post postid-7404 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی صدارتی انتخابات: سخت مقابلہ، 7 ریاستوں میں ٹرمپ کی برتری

امریکی صدارتی انتخابات 2024ء میں ڈونلڈ ٹرمپ اہم ریاستوں میں مضبوط پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔

نیٹ سلور کے ماڈل کے مطابق جارجیا اور نیواڈا سمیت میدانِ جنگ کی تمام 7 اہم ریاستوں میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، جہاں ابتدائی ووٹنگ بھی ریپبلکنز کے حق میں جا رہی ہے۔حالیہ سروے کے مطابق تمام 7 اہم ریاستوں میں فرق بہت کم ہے اور زیادہ تر ریاستیں ٹرمپ کی طرف جھک رہی ہیں۔اس ضمن میں امریکا میں ہونے والے 2024ء کے صدارتی انتخابات کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ میدانِ جنگ کی اہم سوئنگ ریاستوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ان کامیابیوں کے باوجود، یہ انتخابی دوڑ سخت ہے، تاہم کملا ہیرس روایتی ڈیموکریٹک گڑھ میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، البتہ ڈیموکریٹک کیمپ کے لیے خدشات بڑھ رہے ہیں۔نیویارک کے ایک حالیہ سروے میں کملا ہیرس کو 19 پوائنٹس سے آگے دکھایا گیا ہے جو توقع سے بڑی برتری ہے، پھر بھی یہ ڈیموکریٹس کے لیے الیکٹورل کالج کے کم ہوتے ہوئے فائدے کے خدشات کے ساتھ آتا ہے۔نیٹ سلور کا ماڈل 27 فیصد امکان کی نشاندہی کرتا ہے کہ کملا ہیرس مقبول ووٹ جیت سکتی ہیں لیکن وہ الیکٹورل کالج سے ہار سکتی ہیں، اس طرح کا منظر 2000ء کے انتخابات کی یاد دلاتا ہے۔ادھر ایریزونا اور وسکونسن جیسی ریاستوں میں ٹرمپ نے اپنی جگہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلکن ان اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، یہ نتائج حتمی انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس ضمن میں جو اہم ریاستوں میں تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں ان اہم ریاستوں میں جارجیا میں ٹرمپ 1.5 پوائنٹس سے آ گے ہیں جبکہ وہ اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہے ہیں۔نیواڈا میں کملا ہیرس کو 0.4 پوائنٹس کی معمولی برتری حاصل ہے، تاہم ابتدائی ووٹنگ ٹرمپ کے حق میں جا رہی ہے، ایریزونا میں ٹرمپ کو 2 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، جس سے ان کی حالیہ کامیابیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پنسلوانیا اور مشی گن میں کملا ہیرس معمولی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، مگر حالیہ رجحانات ٹرمپ کے حق میں ہیں، یہ پولنگ سے حاصل ہونے والی اپ ڈیٹس ایک انتہائی سخت مقابلے کی نشاندہی کرتی ہیں، جس کا انحصار ٹرن آؤٹ اور ابتدائی ووٹنگ پر ہو گا، یہ دوڑ ممکنہ طور پر ٹرن آؤٹ اور آنے والے ہفتوں میں میدانِ جنگ کی اہم سوئنگ ریاستوں میں ابتدائی ووٹنگ کے نتائج پر منحصر ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter