ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ حملہ آوروں میں ایک خاتون کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اپنے اتحادی ترکیہ کیساتھ کھڑے ہیں، سربراہ نیٹو
سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
Post your comments