class="post-template-default single single-post postid-11854 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی صدر کا اگلے ماہ مشرق وسطیٰ کا دورہ شیڈول

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کے تین اہم شراکت دار ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے دورے کی تاریخوں کا اعلان کیا۔انہوں نے میڈیا بریفنگ کے آغاز پر کیتھولک مسیحی رہنما پاپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور امریکی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ 13 مئی سے مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز کریں گے جبکہ دورے کا اختتام 16 مئی کو کریں گے۔توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن، تجارت اور سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس پر یرغمالیوں کو رہا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ہوا دینے کا بنیادی عنصر قرار دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس کا رملہ میں ایک اجلاس میں کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل کو غزہ میں جرائم کا ارتکاب کرنے کے بہانے فراہم کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان میں سب سے نمایاں یرغمالیوں کو رکھنا ہے۔ ہمارے لوگ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ کی ذمہ داریاں اور ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دے اور خود کو ایک سیاسی جماعت میں تبدیل کرے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter