class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15679 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں شاہی سلامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں شاہی سلامی دی گئی، گھوڑا گاڑیوں میں شاہی پروسیشن نکالا گیا اور فوجی بینڈز نے سلامی پیش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔ شاہ چارلس، ملکہ کمیلا کا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ونڈسر کاسل پر ان کا خیر مقدم کیا۔پہلے روز ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو شاہی سلامی دی گئی، گھوڑوں کی گاڑیوں میں شاہی جلوس نکالا گیا اور فوجی بینڈز نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں شاہی محل میں ظہرانہ اور شاہی کلیکشن کی نمائش دکھائی گئی، جبکہ صدر اور خاتونِ اول نے ملکہ الزبتھ دوم کی قبر پر گلاب بھی رکھے۔دن کے اختتام پر شاندار ریاستی ضیافت دی گئی جس میں کنگ اور صدر دونوں نے خطاب کیا۔دوسرے روز ٹرمپ اپنے دورہ میں مختلف شاہی تقریبات میں شریک ہوں گے، وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے، جہاں تجارتی معاہدے، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ صدر ٹرمپ برطانوی کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لندن اور ونڈسر میں ٹرمپ مخالف احتجاج بھی جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بےحد خوبصورت قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ 17 ستمبر کو ونڈسر کیسل پہنچے جہاں ان کا استقبال پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ نے کیا، اس موقع پر جب شہزادی کیٹ نے ٹرمپ سے مصافحہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، بے حد خوبصورت ہیں۔43 سالہ شہزادی کیٹ اس موقع پر مرون رنگ کے لباس، ہم رنگ ٹوپی اور پرس کے ساتھ نہایت شائستگی سے مسکراتی نظر آئیں، ان کے ہمراہ پرنس ولیم سیاہ سوٹ میں موجود تھے۔بعد ازاں ٹرمپ اور میلینیا کو بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا، اس دوران توپوں کی سلامی ونڈسر کیسل کے مشرقی لان اور لندن ٹاور سے دی گئی۔ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے بادشاہ اور ملکہ کے ہمراہ بگھی میں ونڈسر کیسل کا سفر کیا۔صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ کا یہ دو روزہ دورہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter