class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12456 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بحران کو سنگین مسئلہ قرار دیدیا

ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔

وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔

امریکا نے 10لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ بنایا ہے، امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی آباد کاری پر لیبیا کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

بدلے میں ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے لیبیا کے اربوں ڈالر بحال ہوں گے۔ادھر اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر 17 تا 20 جون یو این ہیڈ کوارٹرز میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کانفرنس ہوگی۔فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، وہ جلد نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter