class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14200 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یورینیم افزودگی قومی عزت کا سوال ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یورینیم افزودگی قومی عزت کا سوال ہے، ایران جوہری افزودگی پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، بین الاقوامی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود افزودگی رُکوانے کے امریکی عزائم پورے ہونے کا امکان نہیں۔انھوں نے کہا کہ جس میں سب کی جیت ہو ایسے حل پر امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یقیناً ایسا ہوا، میں نے تو بتایا تھا اور ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ بھی یہی کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter