class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15472 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر حملوں کی مذمت

متحدہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سمیت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے مذمتی بیان جاری کیا۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا،جس میں قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی گئی۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیے، صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت تھی۔امریکی درخواست پر حماس لیڈروں کو قطر میں دفاتر اور رہائش گاہیں  ملیں حماس اسرائیل مذاکرات کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے امریکی نمائندے دوحا میں مصروف رہتے تھے لہٰذا حماس کے لیڈروں کی قطر میں موجودگی کا الزام دوحا پرڈالنا حقائق کے منافی ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے   تازہ متنازع بیان میں پاکستان کا نام لینا  پاکستان سمیت خطے کے مسلم ممالک کے لئے یہ آنے والے خطرات کی ایک گھنٹی بھی ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم کا قطر کے بارے میں تازہ بیان اور حماس کے قائدین کو دوحا میں دفاتر اور رہائش گاہیں فراہم کرنے کا الزام دیکر 15فائٹر طیاروں سے قطر کی علاقائی اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کا جواز پیش کرنا زمینی حقائق کے منافی ہے ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter