یوکرین کی جانب سے روس کے علاقے بلگورود پر حملہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں۔کلسٹر بموں سے یوکرینی حملے میں ہلاک افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کمانڈر کو برطرف کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یوکرین کا روس پر حملہ، 5 افراد ہلاک، 37 زخمی




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments