class="post-template-default single single-post postid-9570 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ترکیہ: تفریحی مقام پر ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک

ترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

انقرہ سے ترک حکام کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولو کے کروگلو کے پہاڑی علاقے میں 12 منزلہ ہوٹل کرتالکایا میں آگ گذشتہ رات لگی، آگ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی، ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا نزدیکی اسپتالوں میں علاج جاری ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter