اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پیش گوئی کو جعلی قرار دے دیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ معروف سیریز ’دی سمپسنز‘ نے اس کی پیش گوئی کی تھی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’دی سمپسنز‘ شو کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ دی سمپسنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کارٹون نیلے سوٹ اور سرخ ٹائی کے ساتھ ایک تابوت میں لیٹا ہوا نظر آ رہا ہے، جس پر ’آر آئی پی ڈونلڈ ٹرمپ 1946ء – 2024ء‘ درج ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ان تصاویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔اینی میٹڈ سیریز کے ایک ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔ایگزیکٹیو پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردشی ہونے والی تصاویر جعلی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2017ء میں نشر ہونے والی ایک قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف خبریں تصاویر کو ایڈیٹ کر کے، تصویروں میں تبدیلی کے ساتھ، 2017ء سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔سابق امریکی صدر کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور اور اس کا ساتھی مارا گیا جبکہ حملے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ اور ’دی سمپسنز‘ کی پیشگوئی، حقیقت کیا ہے؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments