نواسہ رسول حضرت امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں کینیڈا کے شہر ٹورینٹو میں یومِ عاشور کا جلوس برآمد ہوا۔ روایتی جلوس اونٹاریو پارلیمنٹ کوئینز پارک کے احاطے سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سٹی ہال پر اختتام پزیر ہوا۔ کوئنز پارک کے احاطے میں مولانا حسین شیرازی نے مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغامِ حسینؓ ایک مسلک، ایک مذہب یا ایک طبقے کے لیے نہیں بلکہ پوری دُنیا کے لیے ہے۔ جلوس کے راستوں میں نوحہ خواں حضرات اور عزادارنِ مظلوم، امامِ عالی مقام سیدنا حسینؓ کی لازوال قربانیوں کو اپنے اپنے انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ جلوس میں بچوں اور خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی جبکہ رضاکاروں نے شرکاء کے لیے دودھ، شربت اور لنگر کا اہتمام کیا۔ مزید برآں مونٹریال، کیگری، وینکوور، ملٹن، مسی ساگا، اسکاربورو، مارکھم، کیمبرج اور نیاگرا فالز سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں روزانہ مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔
کینیڈا: یومِ عاشور کا سالانہ جلوس برآمد
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Read MoreArticle
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News(محمد نعیم طلعت) جنابِ والا یہ وہ تحریر ہے کہ جس سے میں خود موٹیویشن لیتا ہوں۔ تو آئیے ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ تحریر ہے کیا؟ شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں۔ لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں […]
Read More-
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News -
sports
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
Posted in: News, Sportsایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول […]
Read More
Post your comments