امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا ایک بار پھر اپنے سر لے لیا، کہا کہ بھارت اور پاکستان جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے تھے۔
پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر ایک دوسرے پر بم گرائے تو تجارت نہیں کریں گے، میرے تجارت سے متعلق بات کرنے پر دونوں ملکوں نے جنگ فوری روک دی۔ٹرمپ نے بھی کہا کہ ہم چین سے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ چینی صدر نے امریکا کو نایاب معدنیات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین نے روسی صدر پیوٹن کو خود حملے کا جواز دیا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایلون مسک کے حکومتی معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر پابندیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔
نئی امریکی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 27 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ ایران سے جوہری مذاکرات کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔نئی امریکی پابندیوں میں ہانگ کنگ اور یو اے ای کے چند ادارے بھی شامل ہیں۔
Post your comments