class="post-template-default single single-post postid-11614 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹرمپ ٹیرف، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 25 فیصد تک کم ہونیکا امکان

امریکا کی جانب سے پاکستان کی برآمدات پر 29فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20سے 25فیصد کمی آجائے گی اور پاکستان کی امریکا کو برآمدات کا حجم ایک ارب10کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے پیداوار کم ہونے سے پانچ لاکھ ملازمتیں ختم،بھارت ، بنگلادیش پاکستان کاشیئر حاصل کرسکتے ہیں ، پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ( پائیڈ ) کی رپورٹ کےکے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان نے امریکا کوپانچ ارب 30کروڑڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جن میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کا ہے، پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کے مطابق یہ لمحہ پاکستان کی برآمدات کےلیے صرف خطرے کی گھنٹی نہیں بلکہ اس کو ہمیں ایک اہم موقع، سٹریٹجک ایکسپورٹ مستقبل کے طور پر دیکھنا ہوگا اور اپنی سمت کو درست کر نا ہوگا، پاکستان کی تجارت میں امریکی جوابی ٹیرف کے تباہ کن اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں ، جس سے میکرو اکنامک عدم استحکام ، روزگار کے مواقع میں کمی اور کرنسی کی قدر پر بھی منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter