امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی دھاتوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے اسٹیل اور ایلمونیم پر اضافی 25 فیصد ٹیکس نافذ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اضافی ٹیکس کے ساتھ کینیڈا سے آنے والی دھاتوں پر ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا آنے والی کینیڈا کی دھاتوں پر اضافی ٹیکس کا نفاذ کل سے ہوگا۔
Post your comments