class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12567 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ، ٹرمپ کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فائرنگ کے وقت اس مقام پر موجود تھیں۔واشنگٹن پولیس چیف نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فائرنگ سے قبل اس مشتبہ شخص کو میوزیم کے باہر دیکھا گیاتھا۔واقعے سے قبل دہشتگردی کے خطرے یا ممکنہ نفرت انگیز جرم کی پہلے سے کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں۔مشتبہ شخص کی شناخت 30 سال کے ایلیاس روڈ ریگوز کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فائرنگ واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی سفیر سے گفتگو کی اور واقعے کو یہود دشمنی قرار دیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا فائرنگ کے ذمہ داروں کا پیچھا کرے گا۔مارکو روبیو نے فائرنگ کے واقعے کو بزدلانہ فعل قرار دیا۔انہوں کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا پتالگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter