وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے دس برس مکمل ہونے پر اپنے پیغا میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے دس برس مکمل ، ہم کبھی نہیں بھولیں گے،کبھی معاف نہیں کریں گے،قوم کو یاد رکھنا چاہیے فتنہ الخوارج اور ان جیسے دوسرے دہشت گرد ملک دشمن گروہوں کا دین سے کوئی تعلق ہے اور نا ہی کسی بھی معاشرتی اقدار سے،پوری قوم ان بزدل دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور انشاء اللہ کھڑی رہے گی،مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں و اساتذہ کی بہادری کو سلام، انہیں خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو آج بھی تمام ملک دشمن عناصر سے پوری ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں،آج، جب کہ پاکستان کی تاریخ کے ایک ناقابل فراموش سانحے، ایک بہت بڑے نقصان کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہمارا دل غم زدہ اور خون کے آنسو روتا ہے۔ یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔ 16 دسمبر 2014 کو بزدل، بے رحم اور حیوانیت سے بھرپور دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور کے احاطے میں گھس کر تباہی و بربادی کرتے ہوئے 144 معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کر گئے۔ اس حیوانیت کا شکار ہوکر شہید ہونے والوں میں سے اکثریت کم سن بچوں کی تھی جو کہ بہت ہی کم عمری میں ہمیں غمگین کرکے دنیا سے چلے گئے۔ ان کی زندگی، ان کے خواب، ان کی امیدیں، ان کا مستقبل ان سے چھین لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سانحے کو خواہ کتنا ہی وقت کیوں نہ گزر جائے، ان معصوم و کم سن بچوں کی جدائی کے صدمے کو مٹا نہیں سکتا۔ ان ننھی کونپلوں نے اس دن ناقابل برداشت ظلم و بربریت کا سامنا کیا اور جام شہادت نوش کیا۔ ان خاندانوں اور والدین جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس بھیانک سانحے میں کھو دیا، جن کے لخت جگر ان سے چھین لئے گئے، کے غم اور تکلیف کو کسی طور بھی کم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یاد رکھنا چاہیے کے فتنہ الخوارج اور ان جیسے دوسرے دہشت گرد ملک دشمن گروہوں کا نا دین سے کوئی تعلق ہے اور نا ہی کسی بھی معاشرتی اقدار سے۔ بیرونی ملک دشمن عناصر کی ایماء پر یہ بزدل معصوم پاکستانیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے نشانہ بناتے ہیں۔ پوری قوم ان بزدل دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور انشاء اللہ کھڑی رہے گی مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں و اساتذہ کی بہادری کو سلام، انہیں خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو آج بھی تمام ملک دشمن عناصر سے پوری ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے آج ہم ایک پر امن اور محفوظ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں، جہاں کسی معصوم کو دوبارہ اس ظلم و بربریت سے نقصان نہ پہنچے، کسی بھی بچے کو خوف کے عالم میں اسکول نہ جانا پڑے، اور ایسی کسی بھی ناانصافی کی کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ یہ ایک عہد ہے جو ہمیں مل کر کرنا ہے۔ یہ سب ہم پر اس سانحے کے متاثرین و شہداء کا قرض ہے کہ ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی جانیں رائیگاں نہیں گئیں۔ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سانحہ آرمی پبلک اسکول بھولیں گے، نہ معافی دیں گے، بہت بڑے نقصان کے دس سال مکمل
سانحہ آرمی پبلک اسکول بھولیں گے، نہ معافی دیں گے، بہت بڑے نقصان کے دس سال مکمل

Related Articles
-
-
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
-
ایران اور اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
-
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
-
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments