class="post-template-default single single-post postid-5714 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت کے یومِ آزادی پر کشمیر میں آج یومِ سیاہ

بھارت کے یومِ آزادی کو کشمیری آج یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام سے آج یومِ سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے حریت رہنماؤں کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یومِ آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں۔حریت رہنماؤں کے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب آزاد جموں وکشمیر میں بھی آج بھارت کے یومِ آزادی پر کشمیری یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے آزادی چوک پر صبح سویرے کشمیری پناہ گزینوں کی جانب سے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter