آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کردیئے گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔میوزک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ان کے پاس شیڈول شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔دوسری جانب آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ جمعرات سے ہفتہ تک ویانا میں ہونے والے تھے جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔
دہشتگردی کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments