دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے زائد ہونے والی ہے۔یہ بات یو این ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں بتائی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔ورلڈو میٹر کے مطابق اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق پڑوسی ملک بھارت ایک ارب چودہ کروڑ 42 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر، چین ایک ارب 14 کروڑ 25 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر، امریکا 34 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور انڈونیشیا 27 کروڑ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔یو این ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں لوگوں کی کُل تعداد 2080ء کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آبادی 2080ء کی دہائی میں عروج کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہو گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ رپورٹس اسی دن کے حوالے سے منظرِ عام پر آئی ہیں۔
دنیاکی آبادی چند برس میں 10 ارب سے زائد ہو جائیگی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments