class="post-template-default single single-post postid-4943 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیاکی آبادی چند برس میں 10 ارب سے زائد ہو جائیگی

دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے زائد ہونے والی ہے۔یہ بات یو این ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں بتائی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔ورلڈو میٹر کے مطابق اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق پڑوسی ملک بھارت ایک ارب چودہ  کروڑ 42 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر، چین ایک ارب 14 کروڑ 25 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر، امریکا 34 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور انڈونیشیا 27 کروڑ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔یو این ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں لوگوں کی کُل تعداد 2080ء کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آبادی 2080ء کی دہائی میں عروج کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہو گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ رپورٹس اسی دن کے حوالے سے منظرِ عام پر آئی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter