class="post-template-default single single-post postid-10779 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا نے کینیڈین شہریوں کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث امریکا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کے لیے نیا سفری قانون متعارف کروا رہا ہے جو 11 اپریل سے نافذالعمل ہو گا۔

اس نئے قانون کے تحت امریکا کا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کو 30 روز سے زائد قیام کی صورت میں امریکی حکام کے سامنے خود کو رجسٹرڈ کروانا ہو گا اور اپنے فنگر پرنٹس دینا ہوں گے۔ اس سے پہلے ایسے سفری قوانین سے کینیڈین شہری مستثنیٰ ہوتے تھے، مگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے کینیڈین شہریوں کو اس سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ قانون ان 9 لاکھ کینیڈین شہریوں کو متاثر کرے گا، جنہیں عام طور پر اسنوبرڈز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو ہر سال فلوریڈا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا جیسے گرم جنوبی امریکی ریاستوں میں سردیوں کا وقت گزارتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter