طالبان نے ان خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کر دیں جنہیں 2021 میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جو خواتین دفتر نہیں جاتیں انکی تنخواہ 5,000 افغانی ماہانہ کردی گئی ہے۔طالبان حکومت نے کام کرنے والی خواتین کو دفاتر جانے سے روک دیا تھا، تاہم تنخواہیں دی جا رہی تھیں۔وزارتوں میں انتظامی عہدوں پر تنخواہیں تقریباً 20,000 افغانی ہو سکتی تھیں مگر طالبان کےاقتدار پر قبضے کے بعد بہت سی جگہوں پر انھیں کم کر کے 15ہزار کر دیا گیا تھا۔جن خواتین کو مردوں سے الگ شعبوں مثلاً سرکاری اسپتالوں یا اسکولوں میں کام کرنے کی اجازت ہے، وہاں انھیں عہدوں کے مطابق تنخواہ ملتی رہیں گی، تنخواہوں میں تبدیلی جولائی سے نافذ ہوگی۔
Home / Breaking News, News, World / طالبان نے گھروں پر رہنے پر مجبور خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کردیں
طالبان نے گھروں پر رہنے پر مجبور خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کردیں
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments