اسلام خدمت خلق کا بڑا علمبردار اور پرچار ک ہے۔حافظ عبد الحمیدعامر
جہلم(محمد زاہد خورشید ) اسلام خدمت خلق کا بڑا علمبردار اور پرچار ک ہے جس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی الگ الگ مستقل حیثیت بیان ہوئی ہے۔دونوں پر برابر عمل کرنے سے ہی اسلام کی اصل منشا پوری ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامرنے جامعہ علوم اثریہ میں 22ویں سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی ادارہ ”جامعہ علوم اثریہ“ قائم کر رکھا ہے، وہیں یہاں سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات دینی و دنیوی تعلیم اور جدید علوم سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ اس دفعہ ”مرکز الملک سلمان للاغاثۃ“ اور ”الابراہیم آئی ہسپتال“ کے تعاون سے جامعہ علوم اثریہ میں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہو رہا ہے اور تا حال جاری و ساری ہے۔
اس موقع پر کیمپ نگران مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق اور نائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور مدنی کے علاوہ حافظ عمر عبدالحمید، مولانا عکاشہ مدنی، حاجی ملک محمد اقبال، ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ، ارشد محمود زرگر،سیٹھی محمد ارشد،مرزا زاہد افضل اورعامر سلیم علوی کے علاوہ دیگر کئی معززین بھی موجود تھے۔ نگران کیمپ حافظ احمد حقیق اور حافظ عبدالغفور مدنی نے اپنے بیانات میں کیمپ کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال بین الاقوامی ڈاکٹروں کی ٹیم یہاں ہزاروں مریضوں کا فری چیک اپ کرتے ہیں۔ مریضوں کو عینکیں اور دوائیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اور آپریشن والے مریضوں کا مفت آپریشن کیا جاتا ہے۔ الحمد للہ آج تک کیے گئے تمام آپریشن کامیاب رہے۔ تمام مریضوں کی آنکھوں میں آئی او ایل لینز بھی فری ڈالے جاتے ہیں۔ مریضوں اور لواحقین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی فری انتظام کیا جاتا ہے۔
جامعہ علوم اثریہ کے سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کا رش برقرار

Related Articles
-
-
حملہ آوروں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، مودی کی بڑھک
-
جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
-
حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
-
بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا

Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments