class="post-template-default single single-post postid-8797 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعظم کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 10 سال میں پہلی بار نومبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 729 ملین ڈالر ہوا ہے، یہ اقدام ملکی معیشت کےلیے انتہائی خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی، مہنگائی اور افراط زر میں بتدریج کمی ہورہی ہے، پاکستانی معیشت پر ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ریکارڈ اضافے سے پاکستان کی عالمی معاشی مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter