class="post-template-default single single-post postid-6508 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مختلف شہروں سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس برآمد

ملک کے مختلف شہروں سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس برآمد ہوگئے ہیں۔کراچی میں آج 3 مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں، تینوں جلوس نمائش پہنچیں گے۔کراچی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔ریلی لیاقت آباد ڈاک خانے سے شروع ہو کر کھارادر چھٹن شاہ کے مزار پر ختم ہو گی۔لاہور میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس فریدیہ مدرسہ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

اسلام آباد: 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس برآمد

اسلام آباد میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس جی سیون مرکز رحمت کمیونٹی سینٹر سے برآمد ہو گیا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہو گا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔بھارہ کہو اور راول ڈیم سے آنے والے لوگ سری نگر ہائی وے یا راول ڈیم چوک کا استعمال کریں۔

راولپنڈی: مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستے سیل

راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔

ملتان: 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس برآمد

ملتان میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہو گیا ہے۔پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔فیصل آباد میں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور محفل کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 561 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

حیدرآباد: 12 ربیع الاول کا جلوس ظہر کی نماز کے بعد برآمد ہو گا

حیدرآباد میں 12 ربیع الاول کا جلوس بعد نمازِ ظہر برآمد ہو کر کوہ نور چوک پر اختتام پذیر ہو گا۔اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور ریلیوں کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔سکھر میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس مفتی محمد ابراہیم قادری کی قیادت میں برآمد ہوا۔

پاکپتن میں 12ربیع الاول کا جلوس غلہ منڈی سے برآمد

پاکپتن میں 12ربیع الاول کا جلوس غلہ منڈی سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیدار، سیاسی و مذہبی رہنما کر رہے ہیں۔

اوکاڑہ: 12ربیع الاول کی مناسبت سے 69 جلوس بر آمد

اوکاڑہ میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے 69 جلوس بر آمد ہو گئے جن میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

12ربیع الاول کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔راولپنڈی میں بھی مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter