class="post-template-default single single-post postid-6513 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

زمبابوے میں خشک سالی کے باعث 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

جنوب افریقی ملک زمبابوے کی حکومت نے شدید خشک سالی کی وجہ سے غذائی قلت کے شکار اپنے شہریوں کو خوراک فراہم کرنے کےلیے ہاتھیوں کو ذبح کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی تقریباً نصف آبادی شدید بھوک کے خطرے کا سامنا کر رہی ہے اور اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کےلیے 200 ہاتھیوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔زمبابوے پارکس اینڈ وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی تعداد ملک میں حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ملک میں اس وقت 84,000 ہاتھی موجود ہیں، جب کہ یہ تعداد ملک کی صلاحیت سے تقریباً دو گنا ہے، جو صرف 45,000 ہاتھیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔زمبابوے کی وزیر ماحولیات نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں کہا کہ “ملک میں ہاتھیوں کی تعداد جنگلات کے وسائل کو محدود کر رہی ہے اور انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم کا باعث بن رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہم زمبابوے پارکس کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہاتھیوں کی تعداد کو متوازن کیا جا سکے اور ان کا گوشت خوراک کے طور پر ضرورت مند آبادی تک پہنچایا جا سکے۔اس فیصلے کو ماحولیاتی کارکنوں اور تحفظ پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ زمبابوے کی سینٹر فار نیچرل ریسورس گورننس کے رہنما، فارائی مگوو نے ایک بیان میں کہا کہ “ہاتھیوں کا قتل بند ہونا چاہیے۔”

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter