2024 کے رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں وسطی یورپی ملک آسٹریا کا دارالحکومت ویانا مسلسل تیسرے سال بھی سرفہرست ہے۔ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرےنمبر پر اور سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کا شہر میلبورن چوتھے، کیلگری (کینیڈا) پانچویں، جنیوا (سوئٹزر لینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، وینکوور (کینیڈا)، اوساکا (جاپان) اور آکلینڈ (نیوزی لینڈ) ابتدائی 10 شہروں میں شامل ہیں۔ پاکستان کا ایک ہی شہر اس فہرست میں شامل ہوسکا، کراچی 173 میں سے 169ویں نمبر پر موجود ہے۔ کراچی گزشتہ سال بھی اسی نمبر پر موجود تھا۔واضح رہے کہ یہ سالانہ فہرست اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ پوری دنیا سے 173 شہروں کا انتخاب کیا گیا۔
دنیا میں رہائش کے اعتبار سے بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا سرفہرست



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments