اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں 5 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئی یہودی بستیوں کو مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداران پر پابندیاں عائد کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق کابینہ نے بیت لحم کے مشرقی علاقوں پر فلسطینی ریاست کی اجارہ داری اور اختیارات ختم کر دیے۔ کابینہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقوں پر بھی فلسطینی ریاست کی اجارہ داری اور اختیارات ختم کردیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں 5 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی۔
سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری کی مذمت کر دی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی اجازت دینا امن کو نقصان پہنچانا ہے۔اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے متنازع اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی۔
Post your comments