class="post-template-default single single-post postid-4668 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter