مرکزی جامع مسجد چوک اہل حدیث میں نماز جنازہ کی امامت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کریں گے۔
جہلم ( محمد زاہد خورشید) 9 مئی بعد از نماز جمعہ ضلع جہلم کی بڑی مساجد میں پروفیسر ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جنازہ زندہ افراد کے ذمہ میت کا حق ہوتا ہے۔ پروفیسر علامہ ساجد میر کی شخصیت سے تو عالم اسلام کے بڑے حصے نے کسب فیض کیا ہے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔ ایسی عظیم المرتبت شخصیت کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا ہمارے ذمہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس غائبانہ نماز جنازہ میں شریک ہو کر اہل علم سے محبت کا اظہار کریں اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کے کارکنان بالخصوص نماز جنازہ میں شریک ہوکر اپنی جماعتی وابستگی کا ثبوت دیں۔مرکزی جامع مسجد چوک اہل حدیث میں رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ جامعہ اثریہ میں جنرل سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ عبدالغفور مدنی، جامع مسجد علیا بلال ٹاون میں شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ اثری، جامع مسجد محمدی محمدی چوک میں نائب ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا سعد محمد مدنی، مرکزی جامع مسجد رحمت الٰہی بلال ٹاون میں مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی، مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں مولانامفتی قطب شاہ، مرکزی جامع مسجد اہل حدیث دینہ مولانا ذیشان ایوب اور مرکزی جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان میں مولانا حافظ ذیشان مشتاق امامت کے فرائض سر انجام دیں گے،ان کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی
Home / News, Regional / نو مئی بعد از نماز جمعہ ضلع جہلم کی بڑی مساجد میں پروفیسر ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ حافظ عبدالحمید عامر
نو مئی بعد از نماز جمعہ ضلع جہلم کی بڑی مساجد میں پروفیسر ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ حافظ عبدالحمید عامر


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments