وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارتی مہم کا آخری مرحلہ ‘دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے آمد ‘ تاجک صدر امام علی رحمان سے دوطرفہ ملاقات ‘ دونوں رہنماؤں کا اسٹرٹیجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک لے جانے‘مشترکہ سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ‘صدر امام علی رحمان نے ہر شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا اور پاکستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے‘ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ، تاجک نائب وزیر خارجہ شر یف زادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نےتاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے دوطرفہ ملاقات کی۔ قصرِ ملت پہنچنے پر صدر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی اور جامع تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے، تعلیمی روابط بڑھانے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، معلوماتی ٹیکنالوجی میں اشتراک کو آگے بڑھانے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے نئے امکانات کی تلاش پر اتفاق کیا۔انہوں نے دہشت گردی، سرحد پار منظم جرائم، اور انسانی و منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے صدر امام علی رحمن کو جنوبی ایشیائی خطے کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارا خطہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا‘وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وزیراعظم کی کامیاب سفارتی مہم کا آخری مرحلہ‘ دوشنبے پہنچ گئے
وزیراعظم کی کامیاب سفارتی مہم کا آخری مرحلہ‘ دوشنبے پہنچ گئے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments