الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خود کار اور جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا۔ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، خود کار نظام کی متعدد بار ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے۔ عام انتخابات کےلیے جاری مراحل میں کسی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں۔ترجمان ای سی پی کے مطابق ای ایم ایس سسٹم میں ریٹرننگ افسران کی معاونت کےلیے اضافی فنکشن بھی شامل ہیں جس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن ہے۔ای سی پی ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سسٹم کا استعمال صرف پولنگ کے دن ہوگا جس کو ناکام کہنا من گھڑت اور غیر سنجیدہ ہے۔ اس نظام سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن کو خطرات لاحق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کی فہرستیں بھجوانے میں کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مطمئن ہے۔ اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بےبنیاد ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا، ترجمان ای سی پی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments