class="post-template-default single single-post postid-8980 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔آج دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوگی۔

پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا، قائد اعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کے لیے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter