اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان اور القاعدہ کے دھڑوں کی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار جنگجو موجود ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کرنے میں ناکام ہیں یا ان کا ایسا ارادہ نہیں۔اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے اور ان کے قریبی تعلقات ہیں، ٹی ٹی پی والے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی والے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغانوں کو استعمال کرتے ہیں، ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد بڑھائی ہے۔یو این رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے کارندوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جارہی ہے، القاعدہ کی بڑھتی حمایت سے ٹی ٹی پی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے، یو این رپورٹ
افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے، یو این رپورٹ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments