میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ مؤثر جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنادیا، حملہ آور فرار ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا ، حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے۔ڈی پی او میانوالی ڈی ایس پی عیسیٰ خیل بھاری نفری کے ساتھ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی، حملے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پہنچ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
میانوالی میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی […]
Read More
Post your comments