class="post-template-default single single-post postid-6141 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میانوالی میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام

میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ مؤثر جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنادیا، حملہ آور فرار ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا ، حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے۔ڈی پی او میانوالی  ڈی ایس پی عیسیٰ خیل بھاری نفری کے ساتھ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی، حملے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پہنچ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter