class="post-template-default single single-post postid-8258 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے اسلام آباد میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن مظاہرین کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، دعویٰ کیا کہ شہید کیے گئے 8 کارکنوں کے کوائف آچکے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، ہم حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر احتجاج منسوخ کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ کچھ کارکن بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خاندانی ذرائع نے ان کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی بھی موجود ہیں، دونوں محفوظ ہیں۔پولیس نے اسلام آباد میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔اس سے قبل بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انکی بہن بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہین اور اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔روہانسی آواز میں مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی وہ ڈٹی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا حدود میں داخل ہوگئی تاہم سرکاری طور پر ابھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑ ی، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی پولیس روکنے میں کامیاب ہوگئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter