class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12365 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روس اور یوکرین کے درمیان کل ترکیہ میں مذاکرات ہونگے

ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان کل مذاکرات ہوں گے۔

انقرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔روسی صدر کی پیش کش کے جواب میں یوکرینی صدر نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی۔ یوکرین کے صدر نے روسی صدر کو آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے پر زور دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روس نے ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں صدر ولادیمر پیوٹن کی شرکت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترکیہ میں روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میری موجودگی سے جانیں بچتی ہیں تو اس ملاقات میں ضرور جاؤں گا، پیوٹن چاہتے ہیں کہ میں ترکیہ میں ملاقات کے دوران موجود رہوں۔مغربی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے ترکیہ میں جمعرات کو بات چیت میں ذاتی طور پر شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ادھر دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ صرف صدر پیوٹن سے بات چیت ممکن ہے کسی روسی نمائندے سے نہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter