پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایت کار سید نور نے ساتھی اداکارہ ریشم کے الزامات پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں سید نور نے یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اداکارہ ریشم کو انڈسٹری میں، میں نے متعارف کروایا لیکن وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتی بلکہ دوسروں کے نام لیتی ہے، جن کے ساتھ انہوں نے کام بھی نہیں کیا۔ہدایت کار نے کہا کہ مجھے ریشم سے کوئی شکوہ نہیں ہے بلکہ اس پر فخر ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں نے ریشم کو انڈسٹری میں متعارف کروایا، اسے گروم کیا، ان کی شخصیت کو نکھارنے میں محنت کی لیکن وہ اسے تسلیم نہیں کر رہی ہیں، کیوں نہیں کر رہی یہ نہیں معلوم مگر وہ میری ہی پروڈکٹ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریشم آج کل کام کیوں نہیں کر رہی یہ مجھے معلوم نہیں یا کوئی ان سے کام کیوں نہیں کروا رہا اس کا علم نہیں ہے لیکن میرے پاس اس وقت کوئی ایسا کردار نہیں ہے جس کے لیے وہ موضوع ہوں۔ اگر میرے پاس ایسا کوئی کردار ہوگا تو میں انہیں ضرور کاسٹ کروں گا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ریشم نے ہدایت کار سید نور پر الزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نے ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا ہے۔
سید نور نے ریشم کے الزامات پر لب کشائی کردی




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments