آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت میں جامعہ علوم اثریہ جہلم کے طلبا نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔
ان خوش نصیب طلبا اور ان کے اساتذہ کومیں دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر
جہلم (محمد زاہد خورشید)آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت میں جامعہ علوم اثریہ جہلم کے طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لیں۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی لاہور کے زیر اہتمام 24 اگست 2025 کو لاہور میں آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے کل 200 امیداواروں نے حصہ لیا، پروگرام میں یہ ضابطہ طے کیا گیا تھا کہ نمایاں رہنے والے پہلے دس خوس نصیب طلبہ پوزیشن ہولڈر ہوں گے۔ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے دو طلبہ حافظ محمد اویس اور حافظ جند اللہ خان شریک ہوئے اور اپنے جامعہ کا نام روشن کیا، حافظ محمد اویس نے اس پروگرام میں ساتویں اور حافظ جند اللہ خان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کیا۔ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور بعد ازاں میں طلبا اور ان کے اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، طلبا اور اساتذہ کی محنت رنگ لائی اور ان طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہونہار طلبا کی ہم مزید حوصلہ افزائی کریں گے اور جلد ان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی جائے گی، تاکہ دوسرے طلبا میں بھی تعلیم قرآن کا ذوق و شوق بڑھے، ایسے مقابلوں میں شرکت سے طلبا کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں اس موقع پر جامعہ کے تمام اساتذہ اور طلبا کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبائے جامعہ کی صلاحیتوں کی پاسبانی فرمائے تاکہ یہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کرسکیں۔

























Post your comments