یہودیوں کا واحد علاج مکمل بائیکاٹ اور جہاد ہے، پوری امتِ مسلمہ متحد ہو کر مظلوموں کی حمایت میں عملی قدم اٹھائے۔ محمد زاہد خورشید
جہلم (نمائندہ خصوصی) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک پرجوش احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل محمد زاہد خورشید نے کی، جبکہ ایڈمن بدر خورشید بھی شریکِ قیادت رہے۔طلباء نے تقاریر، ملی نغمے اور تاثراتی ٹیبلوز کے ذریعے فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ احتجاجی ریلی میں بچوں نے اپنے چہروں پر فلسطین کے جھنڈے بنائے اور ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز تھامے فلک شگاف نعرے لگائے۔ “لبیک یا اقصیٰ”، “فلسطین زندہ باد” اور “یہودی ظلم مردہ باد” جیسے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔ پرنسپل زاہد خورشید نے اپنے خطاب میں احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے زور دیا کہ یہودیوں کا واحد علاج مکمل بائیکاٹ اور جہاد ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ پوری امتِ مسلمہ متحد ہو کر مظلوموں کی حمایت میں عملی قدم اٹھائے۔ یہ احتجاج صرف مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا مظہر نہیں، بلکہ ایک بیدار ضمیر امت کی پکار تھا۔
Post your comments